حالات نارمل ہونے تک چمن بارڈر بندکر رہے ہیں ۔۔ شیخ رشید

Sep 02, 2021 | 15:57:PM
 حالات نارمل ہونے تک چمن بارڈر بندکر رہے ہیں ۔۔ شیخ رشید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے چمن بارڈر کچھ عرصے کیلئے بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں پاکستان کی ذمہ داریاں بڑھنے والی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اسلام آباد میں پولیس سٹیشن کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی حکومت افغانستان میں امن چاہتی ہے، طورخم بارڈر پر حالات نارمل ہیں، چمن بارڈر کو بند کر رہے ہیں۔
وزیرداخلہ نے کہا کہ افغان سفیر کی بیٹی کے اغوا کا ملبہ پاکستان پر ڈالا جا رہا تھا، افغان سفیر کی بیٹی کے اغوا کی فوٹیج دے کر ان کا منہ بند کرا دیا، وزیراعظم نے مزید 1200 سیف سٹی کیمروں کی منظوری دے دی۔
شیخ رشید نے کہاکہ نون لیگ قیادت کے اپنے اپنے بیانات ہیں، ن لیگ کے صدر قومی حکومت بنانے کا کہہ رہے ہیں، ن لیگ کی دوسری رہنما کہہ رہی ہیں حکومت سے بات نہیں کرنی، حکومت کے دروازے اپوزیشن سے بات چیت کیلئے ہمیشہ کھلے ہیں، اپوزیشن کو حکومت سے بات چیت کرنا پڑے گی، اپوزیشن لانگ مارچ کرنا چاہتی ہے تو شوق سے کرے، یہ لانگ مارچ کا وقت نہیں، کسی کو انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:لڑکیوں کے ساتھ مبینہ زیادتی کرنے والے فیکٹری مالک کے اہم انکشافات