لڑکیوں کے ساتھ مبینہ زیادتی کرنے والے فیکٹری مالک کے اہم انکشافات

Sep 02, 2021 | 15:08:PM
لڑکیوں کے ساتھ مبینہ زیادتی کرنے والے فیکٹری مالک کے اہم انکشافات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)گجرپورہ میں دو لڑکیوں کے ساتھ مبینہ زیادتی کے معاملے میں گرفتار فیکٹری مالک کے اہم انکشافات سامنے آ گئے۔

پولیس تفتیش کے دوران ملزم ندیم نے بتایا کہ میرے کزن عرفان کے ہاں بیٹے کی پیدائش پر جشن منانے کا منصوبہ بنایا تھا، پارٹی کیلئے عرفان نے دیگر 5 دوستوں کو بھی فیکٹری بلایا تھا۔گرفتار فیکٹری مالک کے مطابق پارٹی کیلئے دونوں لڑکیوں کو شاہدرہ سے لایا گیا تھا، دونوں لڑکیوں کو ڈانس کیلئے 15 ہزار روپے میں بک کیا گیا تھا۔
 ملزم نے مزید بتایا کہ لڑکیوں کو رات 2 بجے واپس چھوڑنا تھا لیکن صبح 7 بجے گھر پہنچایا، پیسوں کے معاملے پر جھگڑا ہو گیا تو لڑکیوں نے زیادتی کا الزام لگا دیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے علاقے گجر پورہ کی ایک فیکٹری میں دو لڑکیوں کے ساتھ مبینہ زیادتی کا واقعہ سامنے آیا تھا جس کے بعد پولیس نے فیکٹری مالک ندیم کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کر دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: تباہی ٹل گئی ۔۔عدالت کو بم سے اڑانے کی کوشش ناکام