اویسٹن انجکشن کیس، مزید 11 ڈرگ انسپکٹرز معطل کردیے گئے 

Oct 02, 2023 | 23:52:PM
اویسٹن انجکشن کیس، مزید 11 ڈرگ انسپکٹرز معطل کردیے گئے 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عظمت اعوان) اویسٹن انجکشن کے کیس میں محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کی جانب سے مزید 11 ڈرگ انسپکٹرز کو معطل کردیا گیا۔

محکمہ پرائمری ہیلتھ کی جانب سے اب تک معطل کیے گئے ڈرگ انسپکٹرز کی مجموعی تعداد 22 ہوچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان میں ’نپاہ‘ وائرس کے پھیلنے کا خطرہ، محکمہ صحت سندھ کی ایڈوائزری جاری

مزید معطل کیے گئے ڈرگ انسپکٹرز میں لاہور عزیز بھٹی ٹاون سے شیلوک انور، وزیر آباد سے عمران خالد، منچن آباد سے عمران ظفر، چکوال ڈسٹرکٹ سے ظفر اقبال اور صبیح الرحمن، اٹک سے صدام حسین، بہاولپور سے حماد حسن اور پاکپتن سے خلیق انور شامل ہیں۔

خیال رہے کہ تمام ڈرگ انسپکٹرز کو ڈسپلن اور اکاؤنٹی بلٹی ایکٹ 2006ء کے تحت معطل کیا گیا ہے۔