قومی کرکٹر’چاچا افتخار‘ کو شادی کی پیشکش،لڑکی کون ہے؟

Oct 02, 2023 | 12:33:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کے سلسلہ میں اس وقت حیدر آباد دکن میں  ہے،جہاں دنیا بھر کے شائقین کرکٹ کو پاک بھارت میچ کا بے تابی سے انتظارہے تو بھارتی لڑکیاں بھی پاکستانی کھلاڑیوں پر مرمٹی ہیں ۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی افتخار احمد جو’چاچا‘ کے نام سے شہرت رکھتے ہیں،دبئی کی رہائشی بھارتی لڑکی نے  ان کو دل دے دیا ہے ،صرف دل ہی نہیں دیا شادی کا اظہار بھی کردیا ہے۔

حال ہی میں ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر خاصہ وائرل ہے جس میں ہیر نامی لڑکی کا انٹرویو ایک یوٹیوبر نے کیا جس میں لڑکی کا کہنا ہے کہ افتخار دنیا کے لیے چاچا ہوگا مگر میرے لیے نہیں ہے۔

ہیر کے مطابق ان کا تعلق بھارتی پنجاب سے ہے اور وہ دبئی میں کام کے سلسلے میں رہائش پذیر ہیں، انہوں نے کہا کہ میں بھارت پاکستان اور انڈیا کا میچ دیکھنے جاؤں گی اور اگر بھارت یہ میچ ہارتا ہے تو میں پاکستانی کرکٹر افتخار احمد سے شادی کروں گی۔
یوٹیوبر نے کہا اگر افتخار آپ کے ساتھ شادی نہ کریں تو کیا ہوگا؟ اس کے جواب میں بھارتی لڑکی نے مسکراتے ہوئے کہا شادی نہیں کی تو میں اٹھا کر لے جاؤں گی، میں کماتی ہوں، انہیں منا لوں گی۔

ضرورپڑھیں:قومی کرکٹ ٹیم کی حیدرآباد میں پریکٹس

انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ وہ دبئی محض اس لیے آئی ہیں تاکہ افتخار سے زیادہ کماسکیں اور ان کی ہی وجہ سے پردیس میں زندگی گزار رہی ہیں۔ کہتی ہیں کہ بھارت میچ دیکھنے صرف افتخار احمد کی وجہ سے جارہی ہوں۔

خاتون سے جب افتخار کو پسند کرنے کی وجہ پوچھی گئی تو انہوں نے کہا وہ سلمان خان کی طرح لگتے ہیں اور جیسے وہ پاگلوں کی طرح چھکے لگاتے ہیں، اسی لیے وہ پسند ہیں اور میں ان کے چھکوں کی فین ہوں۔میری دعا ہے شادی افتخار سے ہی ہو لیکن اگر نہ ہوسکی تو شادی میں کسی پاکستانی لڑکے سے ہی کروں گی، بھارتی لڑکے سے نہیں کروں گی۔