برہنہ تصاویر وائرل ہونے پر4بچوں کی ماں کی خود کشی 

Oct 02, 2022 | 21:57:PM
اوکاڑہ، برہنہ تصاویر، وائرل، 4بچوں کی ماں، خودکشی،
کیپشن: ڈیڈ باڈی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اوکاڑہ میں برہنہ تصاویر وائرل ہونے پر4بچوں کی ماں نے زہر کھا کر خود کشی کر لی۔
پولیس کے مطابق نبیلہ بی بی کی برہنہ تصاویر ملزمان عنصر،تیمور،ذیشان اور فاطمہ بی بی نے بنا کر وائرل کیں،ملزمان عنصر وغیرہ نے خاتون کو طعنہ دیا کہ ننگی تصاویر وائرل کیں،آپ نے درخواست دے کر کیا بگاڑ لیا،برہنہ تصویر وائرل ہونے اور ملزمان کی طعنہ زنی سے نبیلہ بی بی نے زہر کھا کر خود کشی کر لی۔
تھانہ حویلی لکھا میں حادثہ اور برہنہ تصویر وائرل کرنے کی دفعات کے تحت ملزمان عنصر،تیمور،ذیشان اور فاطمہ بی بی کے خلاف مقدمہ درج کر لیاگیاجبکہ ملزم ذیشان کو گرفتار کر لیا گیا،دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نواب شاہ؛ سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس آفتاب احمد کی گاڑی کو حادثہ