نواب شاہ؛ سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس آفتاب احمد کی گاڑی کو حادثہ

Oct 02, 2022 | 19:33:PM
نواب شاہ، سندھ ہائیکورٹ، جسٹس آفتاب احمد گھورڑ، گاڑی کو حادثہ،
کیپشن: جسٹس آفتاب احمد کی حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)نواب شاہ میں شاہ پور جہانیاں کے قریب قومی شاہراہ پر سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس آفتاب احمد گھورڑ کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس آفتاب احمد کی گاڑی چنگچی رکشہ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ موٹروے پولیس کے مطابق حادثے میں جسٹس آفتاب احمد گھورڑ اور ڈرائیور محفوظ رہے لیکن ان کی گاڑی کو نقصان پہنچا ہے،رکشہ سوار تینوں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: سیاح خاتون کا جنگلی ریچھ سے سامنا؛ پھر کیا ہوا؟ویڈیو وائرل