لاہور، مستی گیٹ میں جوتوں کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی

Oct 02, 2022 | 20:21:PM
لاہور کے علاقے مستی گیٹ، موتی بازار، جوتوں کے گودام، آگ بھڑک اٹھی،
کیپشن: گودام میں لگی آگ کا منظر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لاہور کے علاقے مستی گیٹ کے موتی بازار میں جوتوں کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی۔
تفصیلات کے مطابق چونا منڈی گرلز کالج کی بیک سائیڈ پر جوتوں والی مارکیٹ میں ایک گودام میں آگ لگ گئی ہے۔ آگ کی شدت زیادہ ہونے پر فائر بریگیڈ کو بلا لیاگیا۔ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ تین منزلہ عمارت کی بالائی منزل پر واقع جوتوں کے گودام میں لگی، تنگ گلیوں، بجلی کی لٹکتی تاریں امدادی کارروائیوں کو متاثر کر رہی ہیں،واقعہ میں تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی،آگ پر مکمل قابو پانے کے بعد کولنگ کا عمل شروع کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: وفاق کے بعد صوبائی حکومت کی باری، کسان اتحاد کا بنی گالہ جانیکا اعلان