وفاق کے بعد صوبائی حکومت کی باری، کسان اتحاد کا بنی گالہ جانیکا اعلان 

Oct 02, 2022 | 20:16:PM
کسانوں کا احتجاج، وفاقی حکومت، صوبائی حکومت، ہونے کو تیار،
کیپشن: کسان سراپا احتجاج، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) کسانوں کا احتجاج وفاقی حکومت کے بعد صوبائی حکومت کیخلاف ہونے کو تیارہے،کسان اتحاد نے وفاقی حکومت سے مذاکرات مکمل ہونے کی صورت میں کل بنی گالہ کا رخ کرنے کا اعلان کردیا۔
کسان احتجاج چیئرمین خالد حسین باٹھ نے 24 نیوز سے گفتگو سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب حکومت نے کسان اتحاد کے ساتھ زیادتی کی۔پرویز الٰہی نے مجھے صوبے میں روکنے کی بھرپور کوشش کی۔ خالد حسین باٹھ کا کہناتھا کہ سندھ میں گندم کا ریٹ 4 ہزار جبکہ پنجاب میں 3 ہزار ہے۔
ان کاکہناتھا کہ وفاقی حکومت سے کل مذاکرات مکمل ہونے کی امید ہے۔مذاکرات مکمل ہوتے ہی تمام کسان بنی گالہ کا رخ کرینگے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف سے میاں منشا کی ملاقات،سیلاب متاثرین کیلئے 23 ملین کا عطیہ