راولپنڈی: جماعت اسلامی کا کسانوں کے حق میں آج تیسرے روز بھی احتجاجی دھرنا جاری

May 05, 2024 | 17:13:PM
راولپنڈی: جماعت اسلامی کا کسانوں کے حق میں آج تیسرے روز بھی احتجاجی دھرنا جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حاشر وڑائچ)لیاقت باغ راولپنڈی میں جماعت اسلامی پاکستان کا حکومت کی جانب سے گندم کی خریداری نہ کرنے پر کسانوں کے حق میں دھرنا آج تیسرے روز بھی جاری ہے۔

’کسان کو حق دو‘ موومنٹ کے تحت حکومت کو دی گئی 4 روزہ ڈیڈ لائن کے پیش نظر جماعت اسلامی راولپنڈی کے زیر اہتمام لیاقت باغ کے مقام پر آج تیسرے روز بھی احتجاجی دھرنا جاری ہے، سید عارف شیرازی کی قیادت میں جماعت اسلامی کے ذمہ داران اور کارکنان کی بڑی تعداد دھرنا میں شریک ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آ ئی کا 9 مئی کو ملک گیر احتجاج کرنے کا اعلان

مظاہرین کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے مطالبات نا مانے تو وزیر اعلی ہاؤس کا گھیراؤ کیا جائےگا، پنجاب حکومت فی الفور کسانوں سے گندم کی خریداری شروع کرے، کسان محنت کرکے گندم کی فصل کاشت کرتا ہے مگر حق نہیں مل رہا، حکومت ہوش کے ناخن لے اور کسانوں کو انکا حق دے۔

واضح رہے کہ جماعت اسلامی راولپنڈی 6 مئی تک روزانہ 4 گھنٹے لیاقت باغ کے مقام پر دھرنا دے گی۔