اکشے کمار کامیڈی میں کس کو اپنا استاد مانتے ہیں؟ بالی ووڈ اداکار کا اہم انکشاف

Oct 02, 2021 | 20:59:PM
عمر شریف، استاد، کامیڈی ٹائمنگ
کیپشن: بالی ووڈ اداکار، اکشے کمار، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے کھلاڑی و معروف اداکار اکشے کمار کامیڈین کنگ عمر شریف کو اپنا استاد مانتے ہیں۔
چند سال قبل اکشے کمار نے اپنی فلم سنگھ از کنگ کی پروموشنل تقریب کے دوران عمر شریف سے ملاقات کی اور تقریب میں موجود لوگوں کو بتایا کہ وہ عمر شریف کو اپنا استاد مانتے ہیں۔
انہوں نے کہا تھاکہ میں تمام لوگوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ میں نے کامیڈی ٹائمنگ عمر شریف سے سیکھی ہے۔اکشے کمار نے بتایاتھا کہ وہ عمر شریف کے اتنے بڑے فین ہیں کہ انہوں نے ان کے تمام شوز اور پروگرام دیکھے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمر شریف کی تدفین کی خواہش، سندھ حکومت کا جواب آگیا