روس : 100 سال بعد  شاہی خاندان کی پہلی  شادی

Oct 02, 2021 | 12:36:PM
شادی
کیپشن: روس : 100 سال بعد  شاہی خاندان کی پہلی  شادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) روس کے شہر سینٹ پیٹرز برگ کے اساق کیتھیڈرل چرچ میں ڈیوک جارج میخائلووچ رومانوو نے اٹلی کی وکٹوریہ رومانوونا بٹارینی سے شادی کی۔

تفصیلات کے مطابق رومانوو خاندان کی بنیاد پہلی بار 1613 میں میخائل رومانوو نے رکھی جس کے بعد ان کے پوتے پیٹر نے رومانوو سلطنت کو پروان چڑھایا،رومانوو خاندان 1917 تک کمیونسٹ پارٹی کے اقتدار میں آنے تک روس پر حکومت کرتا رہا اور پھر شاہی خاندان کے افراد کو 1918 میں سزائے موت دیدی گئی۔

برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق دولہا میخائلووچ اور ان کی والدہ ماریہ ولادمیروونا اپنا تعلق شاہی خاندان سے ظاہر کرتےہیں اور ان کے جد امجد ڈیوک کرل ولادمیرووچ 1917 میں اس وقت روس سے فرار ہو کر یورپ چلے گئے تھے جب ولادمیر لینن نے اقتدار سنبھالا۔

میڈرڈ میں پیدا ہونے والے میخائلووچ نے اپنی زیادہ تر زندگی اسپین اور فرانس میں گزاری اور انہوں نے 1992 تک روس نہیں دیکھا تھا، پھر میخائلووچ 2019 میں ماسکو آئے اور انہوں نے فلاحی کاموں اپنی توجہ مرکوز کر لی۔

یہ بھی پڑھیں:    گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 7افراد جاں بحق