کراچی:ہسپتال کے اخراجات ادا کرنے کیلئے نومولود کو فروخت کر دیا گیا

Nov 02, 2025 | 17:31:PM
کراچی:ہسپتال کے اخراجات ادا کرنے کیلئے نومولود کو فروخت کر دیا گیا
کیپشن: نومولود، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شایان علی) کراچی کے علاقے میمن گوٹھ میں واقع نجی ہسپتال کے اخراجات ادا کرنے کیلئے نومود کو فروخت کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

ایس ایس پی ملیر عبدالخالق پیرزادہ نے کہا ہے کہ ملیرپولیس نے بروقت کارروائی کرکے نومولود کوبازیاب کرا لیا۔ایس ایس پی کاکہنا تھا کہ جس کلینک یاہسپتال میں نومولود کی ولادت ہوئی اسے بھی سیل کردیا گیا،مقدمے میں نامزد ڈاکٹر زہرا اوراخراجات ادا کرکے  نومولود کو لے جانے والی شمع بلوچ نامی خاتون کی گرفتاری کے چھاپے مارے گئے لیکن گرفتاری عمل میں نہ آسکی ۔

عبدالخالق پیرزادہ کا کہنا ہے کہ نجی ہسپتال کے اخراجات ادا کرنے والی خاتون شمع بلوچ ہسپتال کی ہی ملازمہ نکلی ۔

ڈاکٹرزہرا اورشمع بلوچ نامی خاتون نے نومود لود کوپنجاب میں فروخت کردیا تھا ۔پولیس نے نومولود کو بازیاب کرکے والدین کے حوالے کردیا ۔

یہ بھی پڑھیں:ون ڈے سیریز؛ پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیموں نے کس شہر میں ڈیرے ڈال لئے؟جانیے