کراچی کی سڑکوں پر گاڑی چلانے پر چالان نہیں انعام ملنا چاہئے: نبیل ظفر

Nov 02, 2025 | 15:00:PM
کراچی کی سڑکوں پر گاڑی چلانے پر چالان نہیں انعام ملنا چاہئے: نبیل ظفر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان کے معروف اداکار نبیل ظفر نے دلچسپ انداز میں ای چالان سے متعلق سندھ حکومت پر تنقید کی ہے۔

 انسٹاگرام پر اداکار نے کراچی میں ای چالان کے نفاذ پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ کراچی کی سڑکوں پر گاڑی چلانے پر چلان نہیں انعام ہونا چاہیے، عوام کا مطالبہ۔

 واضح رہے کہ 27 اکتوبر سے کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر فیس لیس ٹکٹنگ سسٹم (ای چالان)  کے تحت بھاری جرمانے عائد کئے جا رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ابتدائی 3 روز کے دوران 12 ہزار سے زائد ای چالان کئے گئے۔

مزید پڑھیں:فیروز خان سے طلاق؟ اہلیہ ڈاکٹرزینب نے حقیقت بتا دی