فیروز خان سے طلاق؟ اہلیہ ڈاکٹرزینب نے حقیقت بتا دی

Nov 02, 2025 | 12:54:PM
فیروز خان سے طلاق؟ اہلیہ ڈاکٹرزینب نے حقیقت بتا دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف اداکار فیروز خان کی اہلیہ ڈاکٹر زینب نے طلاق سے متعلق خبروں پر اپنا ردعمل دے دیا۔
ڈاکٹرزینب نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی طلاق کی خبروں کے حوالے سے کہا کہ ان سے منسوب خبریں غلط ہیں اور سوشل میڈیا پیجز جھوٹ پھیلا رہے ہیں۔
اداکار فیروز خان کی اہلیہ نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اپنی مبینہ سٹوری کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ایسی کوئی سٹوری پوسٹ نہیں کی۔ 

انہوں نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ایسے پیجز پر یقین نہ کریں اور جھوٹی خبریں پھیلانے والے اکاؤنٹس کو رپورٹ کریں کیونکہ ایسی غلط خبریں لوگوں کی ذہنی اذیت کی وجہ بنتی ہیں۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی افواہوں میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ڈاکٹر زینب نے فیروزخان سے طلاق لینے کا فیصلہ کیا ہے لیکن اب ڈاکٹر زینب نے واضح کردہا ہے کہ یہ تمام مواد جعلی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ہانیہ عامر کی عاصم اظہر کی سالگرہ میں شرکت،مداح حیران
واضح رہے کہ ڈاکٹرزینب اورفیروزخان جون 2024 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے، اداکار فیروز خان کی یہ دوسری شادی تھی، ان کی پہلی شادی علیزے سلطان سے 2018 میں ہوئی تھی لیکن اس کا اختتام  2022 میں طلاق کی صورت میںہوگیا تھا۔