ہانیہ عامر کی عاصم اظہر کی سالگرہ میں شرکت،مداح حیران
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ ہانیہ عامر اور گلوکار عاصم اظہر ایک بار پھر سوشل میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئے۔
عاصم اظہر کی 29ویں سالگرہ کی تقریب میں ہانیہ عامر کی شرکت نے مداحوں کو حیران کر دیا۔
عاصم اظہراورہانیہ عامر کے درمیان 2018 سے 2020 تک گہری دوستی رہی اور وہ اکثر تقریبات اور سوشل میڈیا پر ایک ساتھ نظر آتے تھے، بعدازاں دونوں کے درمیان دوری پیدا ہوگئی اور عاصم اظہر نے اداکارہ میرب علی سے منگنی کرلی۔
حال ہی میں ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کو مختلف تقریبات میں دوبارہ ایک ساتھ دیکھا گیاہے، عاصم اظہر نے اپنی سالگرہ سے قبل ایک دھندلی تصویر پوسٹ کی جس میں مداحوں کا خیال ہے کہ ہانیہ عامر بھی موجود تھیں، اسے سوشل میڈیا صارفین نے اُن کے تعلق کی نئی شروعات کا اشارہ قرار دیا۔
گزشتہ رات عاصم اظہر کی سالگرہ کی تقریب میں ہانیہ عامر بھی شریک ہوئیں، تقریب کی نجی ویڈیوز شیئر کی گئیں، جس میں دونوں ایک ہی مقام پر موجود تھے، اگرچہ انہوں نے ایک ساتھ تصاویر نہیں بنوائیں۔
سوشل میڈیا پر اس حوالے سے صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے، کچھ نے میرب علی کے لیے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ میرب اس سے بہتر کی حقدار ہیں، جبکہ کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ یہ دونوں سب کو بے وقوف بنا رہے ہیں، ایک صارف نے طنزیہ انداز میں تبصرہ کیا کہ یہ انٹرنیٹ کا سب سے بہترین ڈرامہ ہے۔