’’ہم خواتین کو انٹرویوز نہیں دیتے‘‘مفتی منیب الرحمان کا خاتون اینکر کو جواب

Nov 02, 2021 | 09:12:AM
’’ہم خواتین کو انٹرویوز نہیں دیتے‘‘مفتی منیب الرحمان کا خاتون اینکر کو جواب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)اہلسنت و الجماعت کے مرکزی رہنما مفتی منیب الرحمن اور سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے سربراہ مولانا بشیر فاروقی نے خاتون اینکر پرسن غریدہ فاروقی کو انٹرویو دینے سے انکار کردیا۔خاتون اینکرپرسن کی جانب سے سخت غم و غصے کا اظہار ۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق نجی ٹی وی کی خاتون اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے ایک ٹویٹ میں سخت غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے  کہا ہےکہ ’’ مفتی منیب اور مولانا بشیر کو دعوت دی کہ پروگرام میں آ کر سوالات کا جواب دیں مگر دونوں مذہبی رہنماؤں نے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ ‘‘ہم خواتین سے گفتگو نہیں کرتے ،انٹرویوز نہیں دیتے‘‘۔

خاتون اینکر نے  حکومت اور کالعدم تنظیم کے مابین ہونے والے معاہدے کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا ماشاءاللّہ ایسی شدت پسندی کے سامنے ریاست نے ہتھیار ڈال کر یک طرفہ نامعلوم معاہدہ کیا ہے۔واضح رہے کہ دونوں علماء نے حکومت اور کالعدم مذہبی تنظیم تنظیم کے درمیان معاہدہ کروانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اہم خبر۔۔پاکستانی ٹیم آج کے میچ میں کونسی دو تبدیلیاں کریگی۔۔؟