اہم خبر۔۔پاکستانی ٹیم آج کے میچ میں کونسی دو تبدیلیاں کریگی۔۔؟

Nov 02, 2021 | 08:19:AM
پاکستانی، ٹی ٹوینٹی، ٹیم ،کھلاڑی
کیپشن: پاکستانی ٹی ٹوینٹی ٹیم کےکھلاڑی (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں ہونیوالے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں نمیبیا کے خلاف میچ میں  پاکستان کی ٹیم میں دو تبدیلیوں کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج پاکستان اور نمیبیا کے درمیان ٹی ٹوینٹی میچ میں پاکستانی ٹیم میں کم از کم دو تبدیلیوں کا امکان ہے ،میڈیم پیسر حسن علی کی جگہ وسیم جونئیر یا شاہنواز دھانی کو موقع دیا جائے گا۔ حسن علی نے اس سے قبل کھیلے جانیوالے میچوں میں اپنے اوورز میں بہت زیادہ اوسط  سے رنز دیئے ہیں۔ اس کے علاوہ قومی ٹیم کے سپنر عماد وسیم کو  بھی آرام دیا جاسکتا ہے اور ان کی جگہ محمد نواز سے نمیبیا کے خلاف بالنگ کروائے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان آج اپنا چوتھا میچ  ابوظہبی میں نمیبیا کے خلاف کھیلے گا۔ پاکستان نے اپنے گروپ میچز میں چھ پوائنٹس حاصل کر رکھے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  ٹی 20 ورلڈ کپ ، پاکستانی ٹیم اپنا چوتھا میچ آج نمبیبیاکیخلاف کھیلے گی