وزیر آباد ؛ انوکھی بارات، انوکھا شوق،دلہا اپنا ٹریکٹر سجا کر دلہن لینے میرج ہال پہنچ گیا
کیپشن: دلہا اپنا ٹریکٹر سجا کر دلہن لینے میرج ہال پہنچ گیا
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(نیرعالم)وزیرآباد میں انوکھی بارات جس میں دلہا ٹریکٹر پربیٹھ کردلہن لینے شادی ہال پہنچ گیا، دلہا خود سجے سجائے ٹریکٹر کو چلا کر شادی ہال پہنچا۔
دولہا ٹریکٹر پر شادی ہال پہنچا تولوگ اسے دیکھ کر حیران بھی ہوئے،دلہازوہیب حسن کا کہنا تھا میرا شوق تھا میری بارات توجہ کا مرکز بن جائے۔
ٹریکٹرپربیٹھے زوہیب حسن کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی،دلہے کا کہنا تھا بارات کیلئےنیا ٹریکٹر خریدا ہے،میرج ہال میں موجود لوگ انوکھے دلہے کے ساتھ سیلفیاں بناتے رہے۔
یہ بھی پڑھیں : اٹلی کے سٹڈی ویزے کیلئے کتنا بینک سٹیٹمنٹ ہونا چاہیے؟جانئے