پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونےوالاحالیہ اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے خلاف متفرق درخواست جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سےدائرکی گئی ہے۔
درخواست میں مؤقف اختیارکیاگیاہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکےعوام پراضافی معاشی بوجھ ڈالاگیا ہے،اس سےمہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:کراچی میں شارع فیصل پر کار اور موٹر سائیکل کیلئے اسپیڈ لمٹ مقرر
درخواست میں عدالت عالیہ سے استدعا کی گئی ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔