مرغی اورانڈوں کی قیمت میں اضافہ؛ سستی پروٹین پہنچ سے دور

May 02, 2026 | 12:13:PM
 مرغی اورانڈوں کی قیمت میں اضافہ؛ سستی پروٹین پہنچ سے دور
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ابوبکر ارشد) لاہور میں مرغی اورانڈوں کی قیمت میں مسلسل اضافے کے باعث سستی پروٹین شہریوں کی پہنچ سے دورہوگئی۔
سرکاری سطح پر برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت 519 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم اوپن مارکیٹ میں 540 سے 550 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے، جس سے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد سوالیہ نشان بن گیا ہے۔
 فارمی انڈوں کی سرکاری قیمت 245 روپے فی درجن مقرر ہے، مگر بازار میں255 روپے فی درجن تک فروخت ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ثنا یوسف کیس؛ ٹرائل دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست مسترد،فیصلہ جاری
شہریوں کا کہنا ہے کہ برائلر مرغی اور انڈے جیسے بنیادی اور نسبتاً سستے پروٹین ذرائع  اب عام آدمی کی پہنچ سے دور ہورہے ہیں، جس سے گھریلو بجٹ بری طرح متاثر ہو رہا ہے، حکومت سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنائے اور ناجائز منافع خوری کے خلاف مؤثر کارروائی کرے تاکہ اشیائے خورونوش کی قیمتوں کو قابو میں رکھا جا سکے۔