ثنا یوسف کیس؛ ٹرائل دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست مسترد،فیصلہ جاری 

May 02, 2026 | 11:06:AM
ثنا یوسف کیس؛ ٹرائل دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست مسترد،فیصلہ جاری 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احتشام کیانی )اسلام آباد ہائیکورٹ نےٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس کا ٹرائل دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے تفصیلی فیصلہ جاری کیا ۔
تفصیلی فیصلے میں کہاگیاکہ ٹرائل کورٹ کے جج پر جانبداری، بدتمیزی کے الزامات بےبنیاد قرار دے کر درخواست خارج کی گئی،کیس کا ٹرائل ایڈیشنل سیشن جج ویسٹ کی عدالت میں ہی جاری رہے گا۔
 اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے جاری فیصلے میں مزیدکہاگیاکہ بار بار التوا مانگنا انصاف کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کے مترادف ہے، ملزم عمر حیات کی جانب سے ٹرائل کورٹ کیخلاف استعمال کی گئی زبان غیرمناسب اور عدلیہ کے وقار کیخلاف ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی میںشارع فیصل پر کار اور موٹر سائیکل کیلئے اسپیڈ لمٹ مقرر

ملزم عمر حیات کی جانب سے ٹرائل دوسری عدالت میں منتقل کرنے کی استدعا کی گئی تھی،ملزم کی جانب سے ایڈیشنل سیشن جج پر جانبدار ہونے کا الزام بھی لگایا گیا تھا۔