عید الاضحیٰ؛عارضی مکینیکل جھولوں کی تنصیب پر پابندی عائد 

May 02, 2026 | 12:00:PM
عید الاضحیٰ؛عارضی مکینیکل جھولوں کی تنصیب پر پابندی عائد 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درِ نایاب) عید الاضحیٰ کے موقع پر شہریوں کی حفاظت کے پیشِ نظر پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی نے باغات میں عارضی مکینیکل جھولوں کی تنصیب پر پابندی عائد کر دی۔
ڈی جی پی ایچ اے راجہ منصور احمد کے مطابق صرف وہی جھولے نصب کرنے کی اجازت ہوگی جو مستقل بنیادوں پر لگے ہوں اور ان کے پاس باقاعدہ فٹنس سرٹیفکیٹ موجود ہو۔
ڈی جی راجہ منصور احمد کا کہنا تھا کہ عید کے دنوں میں پی ایچ اے کے اہلکار ڈیوٹی پر موجود رہیں گے اور افسران ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں گے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔
انہوں نے ہدایت کی کہ تمام ضلعی ایجنسیاں اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہر جھولا حفاظتی معیار پر پورا اترتا ہو۔
پی ایچ اے حکام نے ضلعی انتظامیہ کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ محکمہ داخلہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں:سندھ ہائیکورٹ نے شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم کالعدم قرار دیدیا
 پی ایچ اے کا عملہ عید کے دوران باغات میں صفائی کے خصوصی انتظامات بھی یقینی بنائے گا تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا اور محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔