محکمہ موسمیات کی گرد آلود آندھی، تیز بارش کی پیشگوئی
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی)محکمہ موسمیا ت نے گرد آلود آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 2 سے 4 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں بارش ہو سکتی ہے، ژوب، موسیٰ خیل، بارکھان، کوہلو، لورالائی، ڈیرہ غازی خان، میں گرد آلود آندھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
الرٹ کے مطابق تونسہ، مظفرگڑھ، کوٹ ادو، ملتان، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال اور گردونواح میں گرد آلود آندھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے، بعض مقامات پر ژالہ باری بھی متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم محمد شہباز شریف سے کویتی سفیر کی ملاقات