رشمیکا مندنا کے مبینہ بوائے فرینڈ وجے دیورکونڈا بڑی مشکل میں پھنس گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)جنوبی بھارتی اداکار اور اداکارہ رشمیکا مندنا کے مبینہ بوائے فرینڈ وجے دیورکونڈا کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اداکار وجے دیورکونڈا حال ہی میں اپنی فلم"کنگڈم" کے حوالے سے خبروں میں رہے ہیں، تاہم اب وہ ایک قانونی تنازع کابھی شکارہوگئے ہیں۔

وکیل کشور لال چوہان نے حیدرآباد کے ایس آر نگر تھانے میں وجے کے خلاف شکایت درج کروائی ہے جو فلم ریٹرو کے پری ریلیز ایونٹ میں دیئے گئے اداکار کے بیان پر کرائی گئی جس میں انہوں نے ملک کی موجودہ سماجی و سیاسی صورتحال کا موازنہ 500 سال پرانے آدیواسی تنازعات سے کیا تھا۔

ان کے بیان میں آدیواسیوں سے معذرت کی بات کی گئی تھی، جس پر آدیواسی برادری نے اسے توہین آمیز قرار دیتے ہوئے معافی کا مطالبہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:معروف اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر کی درخواست ضمانت منظور
پولیس نے معاملے کی ابتدائی تحقیقات شروع کر دی ہیں،تاہم ابھی تک وجے کی جانب سے کوئی وضاحتی بیان سامنے نہیں آیاہے۔