جنگلی جانوروں کا گوشت کھانے کے اعتراف پر اداکارہ کیخلاف تحقیقات کاآغاز 

May 02, 2025 | 10:29:AM
جنگلی جانوروں کا گوشت کھانے کے اعتراف پر اداکارہ کیخلاف تحقیقات کاآغاز 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) جنگلی جانوروں کا گوشت کھانے کے اعتراف پر بھارتی اداکارہ چھایا قدم کے خلاف تحقیقات کاآغازہوگیا ۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ چھایا قدم کی جانب سے جنگلی اور معدوم ہونے کے خطرے سے دوچار جانوروں کا گوشت کھانے کے اعتراف کے بعد محکمہ جنگلات نے ان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

اداکارہ نے ایک حالیہ انٹرویو میں اعتراف کیا تھا کہ انہوں نے مانیٹر لیزارڈ (گو) اور سیہہ (خارپشت) کا گوشت کھایا ہے، جو قانونی طور پر محفوظ جانوروں کی فہرست میں شامل ہیں۔

 اداکارہ کے اس انکشاف کے بعد ممبئی میں جانوروں اور درختوں کی بہبود کے لیے کام کرنے والی تنظیم "پلانٹ اینڈ اینیمل ویلفیئر سوسائٹی" نے ان کے خلاف باقاعدہ پولیس میں شکایت درج کروائی ہے۔

محکمہ جنگلات کے ایک افسر کے مطابق وہ اداکارہ سے فون پر رابطے میں ہیں، اور انہوں نے مطلع کیا ہے کہ وہ اس وقت شہر سے باہر ہیں اور چند روز میں واپس آجائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا کا پاک بھارت تعلقات پر سوال کا جواب دینے سے گریز

واضح رہے کہ اداکارہ چھایا قدم کی جانب سے جنگلی جانوروں کا گوشت کھانے کے بیان کے  بعد سوشل میڈیا پر بھی انہیں شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔