جاپان، سانپ نے ٹرین سروس معطل کرادی

May 02, 2025 | 09:29:AM
جاپان، سانپ نے ٹرین سروس معطل کرادی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)جاپان میں سانپ بلٹ ٹرینوں کی روانگی میں تاخیر کا سبب بن گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق جاپان کی مصروف ترین بلٹ ٹرین کی بجلی کی لائن میں سانپ گھس گیا جس سے ٹرین سروس کی بجلی بند ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ 39 انچ لمبا سانپ بجلی کی لائن میں الجھ گیا تھا جس کی وجہ سے بجلی منقطع ہوئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹوکیو اور اوساکا کے درمیان چلنے والی بلٹ ٹرین کی سروس ڈیڑھ گھنٹے تک معطل رہی۔

مزید پڑھیں:ہری پور میں خوفناک  آندھی و طوفان سے تباہی مچ گئی،ایک بچہ جاں بحق کئی افراد زخمی