ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کا آفیشل گانا ریلیز

May 02, 2024 | 22:37:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وسیم احمد) آئی سی سی نے ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ 2024 کا آفیشل گانا ریلیز کر دیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب ریلیز کئے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے آفیشل گانے میں کیربین سپر سٹار کیز ڈیفلتھرز اور شان پال نے آواز کا جادو جگایا، اولمپئین سٹار یوسین بولٹ، سابق کیربین بلے باز یونیورسل باس کرس گیل، علی خان، شیونارائن چندرپال اور دیگر لوکل کیربین کرکٹ سٹار بھی گانے کا حصہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کرکٹ کے مداحوں کیلئے بڑا دھچکا،معروف کرکٹر پر 5سال کی پابندی عائد

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ رواں سال جون کے مہینے میں امریکا اور ویسٹ انڈیز میں شیڈول ہے۔