مسجد نبویؐ واقعہ۔ سب کچھ  اپنی آنکھوں سے دیکھا۔حریم شاہ بھی بول پڑیں

May 02, 2022 | 13:24:PM
مسجد نبویؐ واقعہ۔ سب کچھ  اپنی آنکھوں سے دیکھا۔حریم شاہ بھی بول پڑیں
کیپشن: حریم شاہ(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان کی متنازع ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے کہا ہے کہ مسجد نبویؐ میں پیش آنے والے حالیہ واقعے میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کوئی ہاتھ نہیں ہے۔

مدینہ منورہ میں پاکستان کے نجی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں حریم شاہ نے کہا کہ جس وقت مسجد نبویؐ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا وہ وہیں موجود تھیں، اُنہوں نے سب خود اپنی آنکھوں سے دیکھا، مسجد نبویؐ واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، اس جگہ تو ہمیں ہماری آوازیں پست رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔

 ٹک ٹاک سٹار  نے کہا کہ نئی حکومت کیلئے عوام کے دلوں میں شدید غم و غصہ ہے اور جب حکومت وفد مسجد نبویؐ پہنچا تو وہاں موجود قافلے نے اپنے غصے کا اظہار کیا جوکہ غلط تھا، اب یہ کہا جارہا ہے وہ قافلہ عمران خان نے بھیجا تھا اور اس سارے واقعے کے پیچھے بھی عمران خان کا ہی ہاتھ تھا جبکہ یہ جھوٹا الزام ہے،ٹک ٹاکر نے کہا کہ عمران خان عاشقِ رسولؐ ہیں وہ کبھی اس طرح کی گھٹیا حرکت میں ملوث نہیں ہوسکتے،سابق وزیراعظم عمران خان سچے لیڈر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے مدد مانگ لی

خیال رہے کہ حال ہی میں مسجد نبویؐ میں سیاسی مخالفت کے جنون میں مذہبی تقدس کی پامالی کی گئی تھی جس پر سیاست سمیت ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے مذمت کا سلسلہ جاری ہے۔