ایرانی حملوں کے بعد روس کا امیر قطر سے اظہار یکجہتی

Mar 02, 2026 | 19:30:PM
ایرانی حملوں کے بعد روس کا امیر قطر سے اظہار یکجہتی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے ایرانی حملوں کے بعد امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے اظہار یکجہتی کیا ہے۔

پوٹن نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے قطر کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا، امیرِ قطر کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق شیخ تمیم بن حمد الثانی نے روسی صدر کا شکریہ ادا کیا۔

جنہوں نے ایران کے حملوں کے تناظر میں قطر کے ساتھ مکمل حمایت اور ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی تیاری کا اظہار کیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور کشیدگی میں کمی لانے کے لیے سفارتی کوششیں تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا، گفتگو کے دوران علاقائی سلامتی اور استحکام برقرار رکھنے کی اہمیت پر بھی اتفاق کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:ایران کی موجودہ صورتحال، سیکریٹری پیٹرولیم کا اہم بیان آگیا