سوناایک بارپھر13300روپے مہنگا،فی تولہ قیمت نے ریکارڈتوڑدیا

Mar 02, 2026 | 14:00:PM
سوناایک بارپھر13300روپے مہنگا،فی تولہ قیمت نے ریکارڈتوڑدیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بارپھربڑا اضافہ ہوگیا۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 133 ڈالر مہنگا ہوکر 5411 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔
مقامی صرافہ مارکیٹ میں ایک تولہ سونا 13300 روپے مہنگا ہوگیاجس کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت 5 لاکھ 63 ہزار862 روپے پر پہنچ گئی۔
دس گرام سونا 11402 روپے مہنگا ہوکر4 لاکھ 83 ہزار420 روپے پر پہنچ گیاہے۔

یہ بھی پڑھیں:پہلی حج پروازکب روانہ ہوگی؟ وزارت مذہبی امورنےاعلان کردیا

ایک تولہ چاندی 188 روپے مہنگی ہوکر 10 ہزار 50 روپے پر پہنچ گئی،اس طرح سرمایہ کاروں کی سونے اورچاندی میں سرمایہ کاری ایک بار پھر سے محفوظ رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایران کی موجودہ صورتحال، سیکریٹری پیٹرولیم کا اہم بیان آگیا

واضح رہے کہ ہفتے کوبھی سونے اور چاندی کی قیمت میں بڑااضافہ ہوتھاجب عالمی مارکیٹ میں سونا 100 ڈالر مہنگا ہوکر 5278 ڈالر فی اونس پر آگیاتھاجبکہ مقامی صرافہ مارکیٹ میں ایک تولہ سونا 10ہزار روپے مہنگا ہوکر 5 لاکھ 50 ہزار 562 روپے کا ہوگیاتھا۔دس گرام سونا 8574 روپے مہنگا ہوکر 4 لاکھ 72 ہزار 18 روپے کی سطح پر پہنچ گیاتھااورایک تولہ چاندی 388 روپے اضافے کے بعد 9862 روپے پر پہنچ گئی  تھی۔