پہلی حج پروازکب روانہ ہوگی؟ وزارت مذہبی امورنےاعلان کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پاکستان سے پہلی حج پرواز 18 اپریل کو روانہ ہوگی۔
ذرائع وزارت مذہبی امور کےمطابق حج آپریشن کے پہلے روز عازمین کو 4پروازوں کےذریعے مدینہ منورہ پہنچایا جائے گا،18 اپریل کو کراچی، لاہور، سیالکوٹ اور ملتان سے پہلی حج پروازیں روانہ ہوں گی۔
ذرائع وزارت مذہبی امور کےمطابق سرکاری حج اسکیم کے عازمین کو 468 پروازوں کے ذریعے حجاز مقدس لے جایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:کویت میں کتنےامریکی طیارے گر ے؟ کویتی وزارت دفاع کا حیران کن بیان
ذرائع وزارت مذہبی امورکا کہنا ہے کہ عازمین کو آئندہ ہفتے متعلقہ پروازوں سے آگاہ کر دیا جائے گا،سرکاری اسکیم کے ایک لاکھ 19 ہزار عازمین کو مدینہ منورہ اور مکہ لے جایا جائے گا۔