امریکی اسرائیلی حملوں میں ایک چینی شہری بھی ہلاک ہوا: چین
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ تہران پر امریکی اسرائیلی حملوں میں ایک چینی شہری بھی ہلاک ہوا ہے۔
چینی وزارت خارجہ کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ تمام چینی شہری فوری طور پر ایران سے نکل جائیں، اب تک 3 ہزار سے زائد چینی شہریوں کو ایران سے نکال چکے ہیں۔
چین کی جانب سے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی امریکی حملے میں شہادت کی مذمت کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی تعلقات میں طاقت کا استعمال درست نہیں، مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کیے جائیں۔
یہ بھی پڑھیں:قومی کرکٹ ٹیم سےمتعلق اہم خبر
چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ خطے کے ممالک کی سکیورٹی اور علاقائی سالمیت کا احترام ہونا چاہیے، امریکا و اسرائیل کے حملے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہیں۔