مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: پاکستان ویمن ٹیم کی جنوبی افریقہ سے وطن واپسی غیر یقینی

Mar 02, 2026 | 12:15:PM
 مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: پاکستان ویمن ٹیم کی جنوبی افریقہ سے وطن واپسی غیر یقینی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (ویب ڈیسک ) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی جنو بی افریقہ سے وطن واپسی غیر یقینی صورتحال کا شکار ہو گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مشرق وسطیٰ میںپائی جانے والی کشیدگی کی وجہ سے ویمن ٹیم کی واپسی تاخیر کا شکار ہونے کا امکان ہے، پاکستان ویمن ٹیم نے ڈربن سے براستہ دبئی وطن واپسی کا سفر شروع کرنا ہے مگر کشیدگی کے باعث مشرق وسطی میں ائیرپورٹس بندش کا شکار ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ائیرپورٹس کھلنے کے اعلان کے بعد ہی پاکستان ویمن ٹیم کا وطن واپسی کا سفر شروع ہو گا اور ائیرپورٹس کی بندش برقرار رہتی ہے تو پاکستان ٹیم کو ڈربن میں قیام بڑھانا پڑے گا۔

 یہ بھی پڑھیں:سکیورٹی خدشات۔۔!تعلیمی ادارےتا حکم ثانی بند

واضح رہے کہ پاکستان ویمن ٹیم نے دورہ جنوبی افریقہ کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف وائٹ بال سیریز مکمل کی ہے۔ پاکستان ویمن ٹیم کو جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 2-1 سے شکست ہوئی جبکہ ون ڈے سیریز میں بھی 2-1 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔