سکیورٹی خدشات:باجوڑ ،مہمند میں تعلیمی ادارےبند

Mar 02, 2026 | 09:44:AM
سکیورٹی خدشات:باجوڑ ،مہمند میں تعلیمی ادارےبند
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد جان ) پاک افغان سرحد کے قریب کشیدہ سکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر ضلع انتظامیہ نے 39 تعلیمی اداروں کو ایک ہفتے کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، یہ اقدام طلبہ اور اساتذہ کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

ڈی ڈی او باجوڑ لودان شاہد کے مطابق متاثرہ سکولز میں تحصیل واڑہ ماموند کے 9، لوئی ماموند کے 16، اور ناوگئی کے 14 سکول شامل ہیں،سکول پاک افغان بارڈر کے قریب واقع حساس علاقوں میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سکولوں کیلئےبڑا اعلان،اہم ہدایات جاری

ضلع انتظامیہ نے ہدایت کی ہے کہ بندش کے دوران تعلیمی سرگرمیاں معطل رہیں گی اور سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد ہفتے کے بعد دوبارہ بحال کی جائیں گی۔

 محکمہ تعلیم باجوڑ نے تمام متعلقہ سکولوں کو نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے اور کہا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد طلبہ اور تدریسی عملے کی سلامتی کو ہر صورت یقینی بنانا ہے۔

 دوسری جانب ضلع مہمند میں سکیورٹی خدشات کے باعث 53 تعلیمی اداروں کو تا حکم ثانی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم کی جانب سے اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے، اعلامیے کے مطابق تحصیل بائیزئی، خوئزئی اور صافی کے سرحدی علاقوں میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر تعلیمی سرگرمیاں عارضی طور پر معطل کردی گئی ہیں۔ 

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاک افغان کشیدہ حالات کے تناظر میں طلبہ و اساتذہ کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ اقدام اٹھایا گیا۔ حالات کا جائزہ لینے کے بعد تعلیمی اداروں کو دوبارہ کھولنے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔