ایران پر حملے کے بعدامریکی صدرڈونلڈٹرمپ کی مقبولیت کا گراف گر گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ایران پر حملے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں کمی ہوگئی۔
امریکا میں ہونے والے ایک حالیہ سروے کے مطابق ایران پر امریکی حملوں سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت کا گراف ایک فیصد گر گیاہے،سروے میں 27 فیصد افراد نے امریکی حملوں کی حمایت جبکہ 43 فیصد نے مخالفت کی,سروے 12 ہزار 82 افراد سے آن لائن کیا گیاجس میں غلطی کا امکان 3 فیصد بتایا گیا۔
ایپسوس سروے کے مطابق ہر 4 میں سے صرف ایک امریکی شہری نے ایران پر حملوں کا حمایت کی جبکہ 29 فیصد امریکی شہری اس بارے میں یقینی طور پر کوئی فیصلہ نہیں کر سکے۔
سروے میں 56فیصد امریکیوں نے رائے دی کہ ٹرمپ بیرونِ ملک امریکی فوج کے استعمال کے لیے حد سے زیادہ تیار رہتے ہیں، 87 فیصد ڈیموکریٹس، 60 فیصد آزاد ووٹرز اور 23 فیصد ری پبلکنز نے بھی اسی مؤقف کی تائید کی،55 فیصد ری پبلکنزنے ایران پر حملوں کی حمایت جبکہ 13 فیصد نے مخالفت کی۔
یہ بھی پڑھیں:ایران سے اظہاریکجہتی کیلئےتعلیمی ادارے بند،امتحانات ملتوی، نوٹیفکیشن جاری
سروے میں44 فیصد آزاد ووٹرزکاکہنا ہے کہ اگر تیل اورگیس کی قیمتیں بڑھیں تو جنگ کی حمایت نہیں کریں گے۔