وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی ریاست کیلیفورنیا کی ریاستی اسمبلی کے ارکان کی ملاقات

Mar 02, 2023 | 22:58:PM
وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی ریاست کیلیفورنیا کی ریاستی اسمبلی کے ارکان کی ملاقات
کیپشن: وزیراعظم سے کیلیفورنیا اسٹیٹ اسمبلی کا وفد ملاقات کر رہا ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف سے کیلیفورنیا اسٹیٹ اسمبلی، امریکہ کے چار رکنی وفد نے مسٹر کرس ہولڈن کی قیادت میں اسلام آباد میں ملاقات کی،وفد کے دیگر ارکان میں اسمبلی ممبران ایلوائس ریئس، مائیک گپسن اور وینڈی کیریلو شامل تھے۔
 کیلیفورنیا کے اراکین اسمبلی کا پاکستان میں خیرمقدم کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کا خواہاں ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور امریکا نے گزشتہ سال سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ منائی، اس پس منظر میں 9 جنوری 2023 کو کیلیفورنیا اور پنجاب کے درمیان ’سسٹر اسٹیٹ ریزولیوشن‘ پر دستخط ایک خوش آئند پیش رفت ہے،پنجاب اور کیلیفورنیا باہمی دلچسپی کے شعبوں بشمول تجارت، سرمایہ کاری، زراعت، آئی ٹی، تعلیم اور ثقافتی تبادلوں میں مل کر کام کر سکتے ہیں،وزیراعظم نے عوام سے عوام کے روابط کو مزید مضبوط بنانے میں پاکستانی نژاد امریکیوں کے مثبت کردار کو سراہا۔
 مسٹر کرس ہولڈن نے وفد کی مہمان نوازی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان امریکہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی نے سندھ میں تحریک انصاف کی اہم وکٹیں گرادیں