پیپلزپارٹی نے سندھ میں تحریک انصاف کی اہم وکٹیں گرادیں

Mar 02, 2023 | 18:20:PM
پیپلزپارٹی نے سندھ میں تحریک انصاف کی اہم وکٹیں گرادیں
کیپشن: پی ٹی آئی رہنما پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کا سندھ میں عوامی راج برقرارہے، تحریک انصاف کی اہم وکٹیں گرا دیں۔
کشمور سے پی ٹی آئی رہنما سابق صوبائی وزیر غالب حسین ڈومکی کے قریبی ساتھی عبدالحفیظ ڈومکی نے اپنے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی کو الوداع کر کے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی، عبدالحفیظ ڈومکی نے پیپلزپارٹی رہنما سردار سلیم جان مزاری سے ملاقات کر کے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں ایک ہی دن میں بڑا اضافہ ، خریدار پریشان