چونیاں: ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے خاتون جاں بحق

Mar 02, 2023 | 10:38:AM
چونیاں: ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے خاتون جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے خاتون کو قتل کر ڈالا۔

افسوسناک واقعہ پنجاب کے شہر چونیاں کے نواحی گاؤں ہرچوکی میں پیش آیا جس میں 3 مسلح ڈاکوؤں نے لیاقت نامی شہری کے گھر میں گھس کر اہل خانہ کو یرغمال بنا لیا، ڈاکوؤں نے محنت کش کے گھر 70 ہزار روپے لوٹ لیے۔

یہ بھی پڑھیے: لاڑکانہ، مبینہ پولیس مقابلے میں مطلوب ڈاکو ہلاک

دوران ڈکیتی شور مچانے پر ڈاکوؤں نے خاتون کے سر پر فائر مار کر قتل کردیا، 15 پر کال موصول ہونے پر پولیس تھانہ سٹی چونیاں موقع پر پہنچ گئی جبکہ ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔