کراچی، پولیس مقابلے کے بعد 2سٹریٹ کرمنلز  گرفتار

Mar 02, 2021 | 09:51:AM
کراچی، پولیس مقابلے کے بعد 2سٹریٹ کرمنلز  گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) کراچی کے علاقے شرافی گوٹھ میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد 2 سٹریٹ کرمنلز کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق شرافی گوٹھ میں ملیر ندی کے قریب 2 سٹریٹ کرمنلز شہری سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ گشت پر مامور پولیس بھی پہنچ گئی۔پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 اسٹریٹ کرمنل زخمی ہوگئے جنہیں پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ملزم انصر اور سمیع اللّٰہ کے قبضے سے اسلحہ اور 6 موبائل فون بھی ملے ہیں۔