بنگلہ دیشی وزیر خارجہ ڈاکٹر خلیل اقوام متحدہ اسمبلی کے 81ویں صدر منتخب

Jun 02, 2026 | 22:14:PM
بنگلہ دیشی وزیر خارجہ ڈاکٹر خلیل اقوام متحدہ اسمبلی کے 81ویں صدر منتخب
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انور عباس) بنگلہ دیش کے وزیرِ خارجہ ڈاکٹر خلیل الرحمان اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی (UNGA) کے 81ویں صدر منتخب ہو گئے ہیں، جسے بنگلہ دیش کے لیے ایک بڑا سفارتی اعزاز قرار دیا جا رہا ہے۔

انتخابی عمل کے دوران ڈاکٹر خلیل الرحمان نے قبرص کے امیدوار آندریاس ایس. کاکوریس کو شکست دی, وہ موجودہ صدر جنرل اسمبلی کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالیں گے، جو اس وقت بیئربوک ہیں, بیئربوک جرمنی کی سابق وزیرِ خارجہ بھی رہ چکی ہیں۔

ڈاکٹر خلیل الرحمان کی کامیابی کو عالمی سفارتی حلقوں میں اہم پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جس سے بنگلہ دیش کے بین الاقوامی کردار میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں :مردان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خاتون سمیت3افراد جاں بحق