امریکی ٹینس سٹار سرینا ولیمز کا 4 سال بعد ٹینس کورٹ میں واپسی کا اعلان

Jun 02, 2026 | 21:04:PM
امریکی ٹینس سٹار سرینا ولیمز کا 4 سال بعد ٹینس کورٹ میں واپسی کا اعلان
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )دنیائے ٹینس کی معروف سٹار سرینا ولیمز ( Serena Williams )نے 4 برس بعد ٹینس کورٹ میں دوبارہ واپسی کا اعلان کر دیا ہے۔

44 سالہ سیرینا ولیمز نے اپنا آخری پروفیشنل میچ 3 ستمبر 2022 کو یو ایس اوپن میں کھیلا تھا، جہاں وہ تیسرے راؤنڈ میں شکست کے بعد کورٹ سے جذباتی انداز میں رخصت ہوئی تھیں تاہم اس وقت انہوں نے باضابطہ ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کیا تھا۔

اب وہ مبینہ طور پر سال کے تیسرے گرینڈ سلم ومبلڈن سے قبل انگلینڈ میں ہونے والے ایک ٹورنامنٹ میں ویمنز ڈبلز ایونٹ میں حصہ لیں گی، جس کے ساتھ ان کی ممکنہ واپسی کی تصدیق ہو گئی ہے۔

ٹینس حلقوں میں اس خبر کو ایک بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے اور شائقین میں ان کی واپسی کے حوالے سے خاصی دلچسپی دیکھی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :مردان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خاتون سمیت3افراد جاں بحق