سینما گھربھی حکومتی کفایت شعاری اقدامات میں شامل ، آخری شو رات 10بجے تک ہوگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 ںیوز )حکومت کی جانب سے جاری توانائی بچت مہم کے تحت شہر کے سینما گھروں کو بھی کفایت شعاری اقدامات میں شامل کر لیا گیا ہے۔ نئے احکامات کے مطابق لاہور کے تمام سنگل اسکرین اور ملٹی پلیکس سینما گھروں میں رات کا آخری شو شام 8 بجے سے 10 بجے تک چلایا جائے گا۔
ضلعی انتظامیہ کی ہدایات کے مطابق صوبہ پنجاب اور وفاقی دارالحکومت میں توانائی کے مؤثر استعمال کو یقینی بنانے کے لیے سینما مالکان کو مقررہ اوقات کی پابندی کرنے کا کہا گیا ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ توانائی بحران سے نمٹنے اور بجلی کی کھپت میں کمی کے لیے مہم پر سختی سے عملدرآمد جاری ہے، جبکہ خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ قوانین کے تحت کارروائی بھی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔
حکومتی حکام کے مطابق یہ اقدام قومی وسائل کے بہتر استعمال، توانائی کے ضیاع میں کمی اور کفایت شعاری پالیسی کو مؤثر بنانے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کا حصہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں :مردان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خاتون سمیت3افراد جاں بحق