ای سی سی اجلاس: 18 وزارتوں کی تکنیکی گرانٹس کیلئے 40 ارب روپے کے ضمنی فنڈز جاری کرنے کی منظوری

Jun 02, 2025 | 23:18:PM
ای سی سی اجلاس: 18 وزارتوں کی تکنیکی گرانٹس کیلئے 40 ارب روپے کے ضمنی فنڈز جاری کرنے کی منظوری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم)ای سی سی اجلاس میں 18 وزارتوں کی تکنیکی گرانٹس کیلئے 40 ارب روپے سے زائد کے ضمنی فنڈز جاری کرنے کی منظوری دیدی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا، جس میں کراچی نیوکلیئر پلانٹ پاور معاہدے کی منظوری دے دی گئی، اجلاس میں تمباکو کی کم از کم قیمت اور سیس ریٹ میں ترمیم کی منظوری دی گئی۔ای سی سی نے سرکاری ملازمین کے لیے اعزازیہ پالیسی کی منظوری اور  حیدرآباد اور کراچی پیکج کا کنٹرول سندھ سے واپس لینے کی منظوری دی۔اجلاس میں سی ڈی اے میں تبادلہ شدہ عملے کے لیے 64 ملین روپے جاری کرنے کی منظوری اورسی ڈی اے کو اسلام آباد میں ضلعی عدالتوں کے منصوبے کے لیے فنڈز کی واپسی کی منظوری دی۔

ای سی سی اجلاس میں اے ڈی بی فنڈڈ خواتین مالیاتی منصوبے کے لیے 5.6 ارب روپے جاری کرنے اور  خواتین مالیاتی منصوبے کے تحت سپورٹ فنڈ ٹرسٹ کے قیام کی منظوری دی ۔

اس کے علاوہ پلڈاٹ کو جمہوریت اور پبلک پالیسی کے فروغ کے لیے 5 کروڑ روپے گرانٹ کی منظوری دیا اور ای سی سی نے پلڈاٹ کو پارلیمانی امور کی وزارت کے ذریعے مالی تعاون دینے کی منظوری بھی دی ۔

یہ بھی پڑھیں:معمولی توں تکرار پر قتل،دو ملزمان کو سزائے موت کاحکم