معمولی توں تکرار پر قتل،دو ملزمان کو سزائے موت کاحکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) آصف علی رانا ایڈیشنل سیشن جج کوٹ ادو کی عدالت نے تھانہ قصبہ گجرات میں قتل کے مقدمے میں ملوث دو ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت، عمر قید اور بھاری جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔
پولیس کے مطابق کوٹ ادو دو ملزمان حسن علی اور شاہزیب ۔2023کو معمولی توں تکرار پر احمد ناصر کوچاقو کے وار کر کے نا حق قتل کر دیا تھا ۔دو ملزمان پر مقدمہ نمبر 388/23 بجرم 302/324/337F2/34 درج ہوا تھا ۔ عدالت نے ٹھوس ثبوتوں پرفیصلہ سنادیا۔مجرم حسن علی جرم 302 میں سزائے موت اور 04 لاکھ ازالہ جرم 324 میں 07 سال سزائے قید اور 50 ہزار جرمانہ جرم 337F2 میں 02 سال قید بامشقت اور 50 ہزار روپے دمان کی سزا سنائی۔ مجرم شاہزیب کو 302 میں عمر قید، 324 میں 10 سال قید بامشقت 50 ہزار جرمانہ اور 337F2 میں 02 سال قید بامشقت اور 50 ہزار دمان کی سزا کا فیصلہ سنا دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:نیٹ فلکس کی سپرہٹ ویب سیریز"ویڈنزڈے" کے سیزن 2 کا سنسنی خیز ٹریلر