بیوروکریٹس کے تبادلوں، ترقیوں اور ریٹائرمنٹ کے احکامات جاری 

Jun 02, 2025 | 22:50:PM
بیوروکریٹس کے تبادلوں، ترقیوں اور ریٹائرمنٹ کے احکامات جاری 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد تُرک) وفاقی حکومت نے بیوروکریٹس کے تبادلوں، ترقیوں اور ریٹائرمنٹ کے احکامات جاری کر دیئے۔

اِس ضمن میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ مختلف نوٹیفکیشنز کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری وزارتِ قومی صحت لیئق احمد کو گریڈ 21 میں ترقی دے کر ریگولر کرتے ہوئے بطور ایڈیشنل سیکرٹری وزارتِ قومی صحت خدمات جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے جبکہ اٹارنی جنرل پاکستان کے سیکرٹری عرفان انجم کو گریڈ 21 میں ترقی دے کر بطور سیکرٹری، اٹارنی جنرل فار پاکستان خدمات جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے، دونوں افسران کا تعلق سیکرٹریٹ گروپ سے ہے۔

مزید برآں سیکرٹریٹ گروپ گریڈ 21 کے سینئر جوائنٹ سیکرٹری قانون و انصاف ڈویژن ڈاکٹر ذوالفقار حسین اعوان کی سرکاری ملازمت کی عمر 60 برس کی تکمیل پر آئندہ برس 4 مارچ 2026 کو ریٹائرمنٹ کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے جبکہ جوائنٹ سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی ڈویژن محمد جمیل کو تبدیل کر کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نامعلوم افراد نے معروف ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو گھر میں گھس کر قتل کردیا

اس کے علاوہ چیف انسٹرکٹر نیشنل انسٹیٹوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (نیپا) اسلام آباد ثمرین زہراء کا تبادلہ کر کے اُنہیں جوائنٹ سیکرٹری مواصلات ڈویژن تعینات کیا گیا ہے اور ڈپٹی سیکرٹری کامرس ڈویژن عبدالحفیظ میہسر کا تبادلہ کر کے اُنہیں ڈائریکٹر پاکستان بیت المال ہیڈ آفس اسلام آباد تعینات کیا گیا ہے جبکہ ڈپٹی سیکرٹری عظمت علی کا کابینہ ڈویژن سے وزارت پارلیمانی امور، ڈپٹی سیکرٹری امتیاز اصغر صدیقی کا وزارت سمندر پار پاکستانیز سے وزارت دفاع، سیکشن افسر فرحت مشتاق ملک کا دفاع ڈویژن سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور سیکشن افسر سہیل بابر کا اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے دفاع ڈویژن تبادلہ کیا گیا ہے، علاوہ ازیں او ایس ڈی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن محمد شعیب کو سیکشن افسر موسمیاتی تبدیلی ڈویژن تعینات کیا گیا ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے احکامات کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:معذور بچوں کیلئےماہانہ 25 ہزار روپے امداد کی منظوری

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: