2 سے 7 جون تک موسم گرم اور خشک رہیگا،اکا دکا جگہ پر بارش کی توقع

Jun 02, 2025 | 22:38:PM
 2 سے 7 جون تک موسم گرم اور خشک رہیگا،اکا دکا جگہ پر بارش کی توقع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمینٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے 2 سے 7 جون تک موسم کا الرٹ جاری کر دیا ،ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق پوٹھوہار، جنوبی اور شمال مشرقی پنجاب (راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، لاہور) میں مختلف مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، خیبر پختو نخواہ کے شمالی اضلاع بشمول چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، مالاکنڈ، ایبٹ آباد، کرم میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، جبکہ گلگت بلتستان میں گلگت، سکردو، ہنزہ اور آزاد جموں و کشمیر میں مظفر آباد اورمیرپور میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا جبکہ چند مقامات پر بارش کی توقع ہے۔ اس کے علاوہ کوئٹہ، تربت، گوادر، خضدار اور ژوب سمیت بلوچستان میں موسم گرم اور خشک رہنے اور کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ اور میرپورخاص میں بھی موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے ۔

این ڈی ایم اے نے عوام سے التماس کی ہے کہ طوفان اور شدید بارش کے دوران محتاط رہیں،خطرے سے دوچار علاقوں میں بارش کے دوران سفر سے گریز کریں،تیز ہواؤں اور طوفان کے دوران کمزور تعمیرات، درختوں اور بل بورڈز سے دور رہیں۔
یہ بھی پڑھیں:معمولی توں تکرار پر قتل،دو ملزمان کو سزائے موت کاحکم