بہاولپور میں بھوک کی وجہ سے بزرگ خاتون دم توڑگئیں

Jun 02, 2025 | 19:47:PM
بہاولپور میں بھوک کی وجہ سے بزرگ خاتون دم توڑگئیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بہاولپور میں بھوک کی وجہ سے بزرگ خاتون دم توڑگئیں جب کہ ان کی بہن اب بھی ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

ریسکیو کے مطابق ہفتے کے روزپڑوسیوں نے انہیں اطلاع دی کہ لوہار والی گلی کے ایک گھر میں2 بزرگ خواتین بے ہوش پڑی ہیں، ریسکیو اہلکار وہاں پہنچے تو ایک خاتون دم توڑ چکی تھیں جب کہ دوسری کو ہسپتال منتقل کیا گیا،بچ جانے والی خاتون کے مطابق وہ دونوں بہنیں کئی روز سے بھوکی پیاسی تھیں۔

اہل محلہ کے مطابق دونوں خواتین غیرشادی شدہ اور گھر میں اکیلی رہتی تھیں،کوئی کمانے والا نہیں تھا، بہنوں کا ایک بھائی بھی تھا جو کافی عرصے لاپتا ہے، دم توڑنے والی بزرگ خاتون کی تدفین کردی گئی ہے، انتقال کرجانے والی خاتون کی بڑی بہن اب بھی ہسپتال میں زیرعلاج ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عید کے کپڑے مانگنا بچوں کا جرم بن گیا ،والد نے بچوں کو زہر دیکر اپنی جان بھی لے لی