روئنگ چیمپئن شپ :پاکستان نے 10گولڈ، 3چاندی، 1 کانسی کے میڈل جیت لیے

Jun 02, 2025 | 18:11:PM
 روئنگ چیمپئن شپ :پاکستان نے 10گولڈ، 3چاندی، 1 کانسی کے میڈل جیت لیے
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)تھائی لینڈ کے شہر پتایا میں منعقدہ ایشین انڈور روئنگ چیمپئن شپ میں پاکستان نے تاریخی کامیابی حاصل کرتے ہوئے 10گولڈ، 3چاندی، 1 کانسی کا میڈل جیت لیا ہے۔

پاکستان نے مجموعی طور پر 14میڈلز اپنےنام کیے ،  چیمپئن شپ میں 25 ممالک نے حصہ لیا ،   پاکستان روئنگ ٹیم نے بھارت، ایران، تھائی لینڈ، جنوبی کوریا اور جاپان کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

پاکستانی کھلاڑیوں نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا پرچم بلند کیا،  فضاؤں میں قومی ترانہ گونجا، ایونٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے کے بعد قومی ہیروز کا وطن واپسی پر فقیدالمثال استقبال کیا گیا۔

 روئنگ فیڈریشن اور دیگر اسٹیک ہولڈرز نے وفاقی حکومت، پاکستان سپورٹس بورڈ، پنجاب سپورٹس بورڈ  سے اپیل کی کہ  روئنگ کے کھلاڑی بھی اب عالمی سطح پر میڈل حاصل کرنے کے لئے تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :مسئلہ کشمیر سرد خانے سے نکل کر ایک بار پھر عالمی توجہ کا مرکز بن گیا :صدر آزاد کشمیر