فیصل قریشی اور سونیا حسین کی ہاررفلم "دیمک" کاپریمیئر

Jun 02, 2025 | 16:01:PM
فیصل قریشی اور سونیا حسین کی ہاررفلم
کیپشن: سونیاحسین،فیصل قریشی اورجاویدشیخ فلم دیمک کے پریمیئرکے موقع پر
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سونیا حسین اورفیصل قریشی کی بلیک ہارر فلم "دیمک" کا کراچی میں رنگارنگ پریمیئر منعقد ہوا۔

کراچی کے نیوپلیکس سینما میں ہونےوالے فلم کے پریمیئر میں شوبز سے تعلق رکھنے والے ستاروں اور ناظرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ناظرین نے فلم میں فیصل قریشی، سونیا حسین، ثمینہ پیرزادہ، جاوید شیخ، بشریٰ انصاری اور ثمن انصاری کی اداکاری کو خوب سراہتے ہوئےفلم میں شامل  خوفناک مناظر کی تعریف کی اور کہا کہ ان مناظر کو نہایت مہارت اور کمال انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:علی ظفرکاعیدالاضحیٰ پرنیا ثقافتی گانا ریلیزکرنے کا اعلان

اس فلم کی میگا کاسٹ میں جاوید شیخ، ثمینہ پیرزادہ، بشریٰ انصاری، سونیا حسین، فیصل قریشی اور ثمن انصاری سمیت دیگر اداکار شامل ہیں، فلم کی ہدایت کاری رافع راشدی نے دی ہے، جبکہ سید مراد علی ایگزیکٹو پروڈیوسر ہیں,فلم کو عیدالاضحیٰ پر ریلیز کیا جائے گا۔