علی ظفرکاعیدالاضحیٰ پرنیا ثقافتی گانا ریلیزکرنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف گلوکارواداکار علی ظفر نے عید الاضحیٰ پر اپنے مداحوں کے لیے نیا ثقافتی گانا ریلیزکرنے کا اعلان کر دیا ۔
علی ظفر نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے اس نئے پراجیکٹ کا عندیہ دیتے ہوئے لکھا، "تیار ہو جائیں، اس عید پر آ رہا ہے اگلا ثقافتی دھماکا!"۔
معروف گلوکار کی اس پوسٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ بڑی عید کے موقع پر مداحوں کو ایک اور ثقافتی زبان میں گانا پیش کرنے والے ہیں،علی ظفر اس سے قبل بلوچی، سندھی، پشتو اور سرائیکی زبانوں میں گانے پیش کر چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ماہرہ خان اورہمایوں سعید کی فلم"لوگُرو" کا پشتو گاناریلیز
انہوں نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ یہ تمام گانے ایک خوبصورت سفر کا حصہ رہے ہیں اور اب وقت ہے ایک نئے گانے کا، انہوں نے مداحوں سے اس گانے کی زبان،علاقہ اور شریک فنکاروں کے بارے میں اندازے لگانے کیلئے سوالات بھی کیے۔
یاد رہے کہ علی ظفر کا گزشتہ سرائیکی گانا "بالو بتیاں" اور پشتو گانا"لارشا پخاور" بےحد مقبول ہوا تھا۔